Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / مذہبی مقامات کے لاؤڈ اسپیکروں پر امتناع کیلئے عرضی

مذہبی مقامات کے لاؤڈ اسپیکروں پر امتناع کیلئے عرضی

نئی دہلی 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائی کورٹ نے آج مرکز اور حکومت دہلی سے اُس عرضی پر جوابات طلب کئے ہیں جو قومی دارالحکومت میں مذہبی عمارتوں کی بلندی پر نصب لاؤڈ اسپیکروں پر امتناع عائد کردینے کی استدعا کے ساتھ داخل کی گئی۔ کارگذار چیف جسٹس گیتا متل اور جسٹس سی ہری شنکر کی بنچ نے مرکز ، شہری حکومت و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس معاملے کی سماعت آئندہ سال 29 جنوری کو مقرر کردی۔

سابریمالا میں خواتین کے داخلہ کا معاملہ دستوری بنچ کے سپرد
نئی دہلی13اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے کیرالا کے سابریمالا مندر میں خواتین کے داخلے کا معاملہ آج آئینی بنچ کے سپرد کر دیا۔چیف جسٹس دیپک مشرا کی سربراہی والی تین ججوں کی ایک بنچ نے سابریمالا مندر میں خواتین کے داخلے کے معاملہ کو آئینی بنچ کو بھیجنے کی ہدایات دی ہے۔ واضح رہے کہ مشہور سابریمالا مندر میں 15 سال سے لے کر 50سال تک کی عمر کی خواتین کا داخلہ ممنوع ہے۔ بنچ کے دیگر جسٹس جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور ایم اے کھانولکر ہیں۔عدالت نے اس معاملے پر غوروخوض کرنے کے لئے آئینی بنچ کو چھ نکات دئے ہیں۔ ان میں صنفی امتیازی سلوک کی بنیاد پر مندر میں داخل ہونے کی روک تھام کا معاملہ بھی شامل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT