Monday , August 21 2017
Home / سیاسیات / مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر ووٹ نہ مانگنے

مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر ووٹ نہ مانگنے

سیاسی پارٹیوں کو الیکشن کمیشن کا مکتوب
نئی دہلی۔ 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج تمام سیاسی پارٹیوں کو ہدایت دی کہ وہ مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر ووٹ مانگنے سے گریز کریں کیونکہ یہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حالیہ حکم نامہ کی یاد دہانی بھی کی ہے جس میں ایسی اپیلوں کو بدعنوانی کی کارروائی قرار دیا ہے۔ تمام ریاستوں کے چیف الیکٹورل آفیسرس کو علیحدہ طور پر مکتوب روانہ کرتے ہوئے کمیشن نے کہا کہ ایسی کارروائیاں کسی بھی امیدوار یا سیاسی پارٹی کی جانب سے کی جائیں تو سی ای اوز بنیادی سطح کے انتخابی عہدیداروں کو سپریم کورٹ کے احکام پر انتخابات کے انعقاد تک عمل آوری کو یقینی بنائیں۔

TOPPOPULARRECENT