Monday , August 21 2017
Home / دنیا / مذہب ترک کردیں ، چین میں کمیونسٹ جماعت کا حکم

مذہب ترک کردیں ، چین میں کمیونسٹ جماعت کا حکم

بیجنگ ۔ 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چین کی حکمراں کمیونسٹ پارٹی نے متنازعہ قدم اٹھاتے ہوئے اپنے تقریبا 90 ملین ارکان سے کہا ہیکہ وہ مذہب ترک کردیں اور پارٹی اتحاد کو برقرار کھیں۔ تمام کیڈر کو خبردار کیا گیا ہیکہ مذہبی ایقان کو آخری حد تصور کیا جائے گا اور مزاحمت کرنے والوں کو سزاء دی جائے گی۔ چین کے سرکردہ مذہبی امور ریگولیٹری ادارہ کے سربراہ نے کہا کہ پارٹی ارکان کو چاہئے کہ وہ مذہب پر یقین اور مذہبی اقدار کی بات نہ کریں۔ جو بھی مذہبی ایقان رکھے گا اسے یہ روش ترک کرنے کیلئے رضامند کیا جائے گا۔ ماہرین نے کہا ہیکہ پارٹی میں اتحاد برقرار رکھنے کے مقصد سے یہ اقدام کیا جارہا ہے۔ واضح رہیکہ چین میں مسلم آبادی 20 ملین سے زیادہ ہے۔ ژنجیانگ میں ترک زبان بولنے والے اور ایغور مسلمانوں کی اکثریت ہے اور ان علاقوں میں دیگر اقوام کو آباد کیا جارہا ہے۔ چین میں بدھ مت کے بعد عیسائیت تیزی سے پھیل رہا دوسرا بڑا مذہب ہے۔

TOPPOPULARRECENT