Tuesday , September 19 2017
Home / شہر کی خبریں / مذہب کی بنیاد پر تحفظات کے ذریعہ ووٹ بینک کی سیاست : ڈاکٹر لکشمن

مذہب کی بنیاد پر تحفظات کے ذریعہ ووٹ بینک کی سیاست : ڈاکٹر لکشمن

حیدرآباد26مارچ(یواین آئی)تلنگانہ بی جے پی صدر کے لکشمن نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی نظریات پر مبنی پارٹی ہے اور یہ ہمیشہ اس کے نظریات پر عمل کرتی ہے ۔یہ کہتے ہوئے کہ بی جے پی اقتدار پر قبضہ جمانے کی لالچی نہیں ہے ۔لکشمن نے الزام لگایا کہ ان کی پارٹی کے کارکنوں کو اُس وقت تحویل میں لے لیا گیا جب وہ ریاستی حکومت کے غیر دستوری عمل کے خلاف پُر امن احتجاج کر رہے تھے ۔حکمران جماعت کو اترپردیش جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔بی جے پی ،جمہوری اور رام راجیہ حکمرانی فراہم کرنے کے لئے جدوجہد کرے گی۔ریاستی بی جے پی سربراہ نے انتباہ دیا کہ ان کی پارٹی ٹی آر ایس حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف تلنگانہ تحریک کی طرح احتجاج کرے گی ۔انہوں نے الزام لگایا کہ ٹی آر ایس حکومت مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن کے مسئلہ کو اٹھاتے ہوئے ووٹ بینک کی سیاست کر رہی ہے ۔وزیراعظم نریندر مودی کو برہمااستر قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس برہما استر ہے جو نیوکلیر طاقت سے زیادہ طاقتور ہے ۔

TOPPOPULARRECENT