Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن قومی مفاد میں نہیں : نائیڈو

مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن قومی مفاد میں نہیں : نائیڈو

بھوپال ۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے مذہب کی اساس پر تحفظات کو غیردستوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ وہ گذشتہ روز اخباری نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا ریزرویشن غیردستوری ہے۔ ان کے تبصرہ کا پس منظر تلنگانہ مقننہ کی جانب سے درج فہرست قبائل اور درج فہرست طبقات بشمول مسلم برادری کیلئے سرکاری نوکریوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن کو بڑھانے کے بل کی منظوری ہے۔ ایک پروگرام کے موقع پر بات کرتے ہوئے نائیڈو نے کہا کہ عدالتوں نے ماضی میں اس طرح کے اقدامات مسترد کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دستور کے معماروں کا موقف مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن کے مغائر رہا، یہی وجہ ہیکہ انہوں نے اس کی گنجائش نہیں رکھی۔ دستور ساز اسمبلی بھی اس کے خلاف تھی۔ بی جے پی کا موقف واضح ہے۔ پارٹی مذہب پر مبنی ریزرویشن دینے پر یقین نہیں رکھتی اور اس کی مخالف ہے۔

TOPPOPULARRECENT