Thursday , June 29 2017
Home / ہندوستان / مذہب کے نام پر دہشت گردانہ واقعات جائز نہیں:دلائی لامہ

مذہب کے نام پر دہشت گردانہ واقعات جائز نہیں:دلائی لامہ

توانگ ؍ ایٹانگر۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) تبتی مذہبی رہنما دلائی لامہ نے مذہب کے نام پر دہشت گردی کے واقعات کو جائز ٹھہرانے والوں کی سخت تنقید کی ہے ۔مسٹر لامہ نے چار روزہ دورے کے آخر میں کل یہاں کالاوانگپو ہال میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہب کے نام پر لوگوں کا قتل کبھی بھی صحیح نہیں ٹھہرایا جا سکتا ہے ۔ حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردوں کو بھی سمجھانے کی کوشش کی جانا چاہئے کیونکہ وہ دہشت گرد نہیں پیدا ہوئے ، لیکن حالات نے انہیں ایسا بنا دیا ہے ۔چین نے مسٹر لامہ کے اروناچل پردیش کے دورے کی مخالفت کی ہے ۔ اگرچہ تبت کی جلاوطن حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ مسٹر لامہ کا یہ دورہ مذہبی ہے ، سیاسی نہیں، لہٰذا چین کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT