Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / مذہب کے نام پر دہشت گردی کی مذمت

مذہب کے نام پر دہشت گردی کی مذمت

ہندوستانی مسلمانوں کی دوسروں کے ساتھ ہم آہنگ زندگی : امام کعبہ
لکھنو۔4اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) امام کعبۃ اللہ شریف ‘ مکہ معظمہ دورہ ہند پر ہیں ۔ انہوں نے دنیا بھر میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں مسلمان دیگر طبقات کے ساتھ محبت اور ہم آہنگی کے ساتھ زندگی بسر کررہے ہیں ۔ عدم رواداری کے مباحث کے دوران امام شیخ صالح بن محمد بن ابراہیم آل طالب نے ان خیالات کا بین الاقوامی سمینار سے خطاب میں کیا جس کا موضوع ’ اسلام اور عالمی امن ‘ تھا ۔انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ ہندوستان میں مسلمانوں دوسری بڑی آبادی ہیں یہاں مسلمان دیگر طبقات کے ساتھ محبت اور ہم آہنگی سے زندگی گذار رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر بے قصور لوگوں کا خون بہایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا دہشت گردی سے مصائب میں مبتلا ہے ۔ قرآن مجید میں فرمان الٰہی ہے اگر کوئی شخص کسی بے قصور شخص کو قتل کرتا ہے تو یہ بنی نوع انسان کے قتل کے مترادف ہے ۔انہوں نے مذہب کے نام پر دہشت گردی کی مذمت کی ۔ صدارت صدر مسلم پرسنل لا بورڈ مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی نے کی ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دہشت گردی کا مخالف ہے اور جو لوگ ایسی سرگرمیوں ملوث ہوتے ہیں اُنکا بھی مخالف ہے ۔ مولانا ندوی نے کہا کہ سعودی عرب کے زمانہ قدیم سے ہندوستان سے خوشگوار تعلقات ہیں ۔ اس ملک کے علما ندوہ سے خوشگوار تعلقات رکھتے ہیں ۔ انہوں نے حوالہ دیا کہ سابق صدر مسلم پرسنل لا بورڈ مولانا مولانا علی میاں کے ساتھ بھی سعودی علما کے قریبی گہرے تعلقات تھے ۔

TOPPOPULARRECENT