Friday , October 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / مراقشی باکسر کے خلاف خاتون پر جنسی حملے کا الزام

مراقشی باکسر کے خلاف خاتون پر جنسی حملے کا الزام

ریو ڈی جنیرو ۔6 اگست (سیاست ڈاٹ کام )اولمپک میں شرکت کے لیے گئے مراقش کے ایک باکسر کو برازیلین پولیس نے جنسی حملے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے ۔ اس باکسر پر اولمپک ولیج میں خدمات انجام دینے والی دو خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام ہے ۔برازیلین پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مراقش سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ باکسر حسن صعدہ پر شبہ ہے کہ اس نے سروس اسٹاف کی دو خواتین کو چہارشنبہ کوجنسی طور پر ہراساں کیا۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے مطابق اس ایتھلیٹ نے 3 اگست کو اولمپک ولیج میں کمرے کی صفائی کرنے والی دو برازیلین خواتین پر جنسی حملہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT