Saturday , October 21 2017
Home / عرب دنیا / مراقش میں حکمراں اسلامی جماعت کو سبقت

مراقش میں حکمراں اسلامی جماعت کو سبقت

رباط ۔ 8 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) افریقی ملک مراقش میںجمعہ کو ہوئے پارلیمانی انتخابات میں حکمراں اسلامی پی جے ڈی پارٹی کو اپنے قریبی حریف پی اے ایم پارٹی کے خلاف سبقت حاصل ہوگئی ہے ۔ ملک کے وزیر داخلہ محمد حسن نے ابتدائی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک 90 فیصد ووٹوں کی گنتی میں حکمراں پی جے ڈی یا جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی نے 99 سیٹیں جیت لی ہیں جب کہ پی اے ایم پارٹی کو 80 سیٹیں اور کنزرویٹیو استقلال پارٹی نے 31 سیٹیں حاصل کی ہیں۔مراقشی پارلیمنٹ کے 395 سیٹوں کے لئے ہوئے الیکشن میں کسی بھی پارٹی کو مکمل اکثریت نہیں مل رہی ہے جس سے یہاں مخلوط حکومت کے قیام کا امکان بڑھ گیا ہے ۔
ترکی میں دو حملہ آوروں نے خود کو اڑالیا
انقرہ۔ 8 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام)   ترکی کی راجدھانی انقرہ میں آج دو خود کش حملہ آوروں نے پولیس کارروائی کے دوران دھماکہ کرکے خود کو اڑا لیا۔سی این این ٹیلی ویژن کے مطابق یہ دھماکہ پولیس کے طرف سے خودسپردگی کے لئے کہے جانے کے بعد کیا گیا۔ سرکاری ایجنسی انادولو کی خبر کے مطابق دونوں خود کش حملہ آور حملے کی تیاری کررہے تھے ۔ انھوں نے ایک کار کو دھماکہ کرنے کیلئے تیار کرلیا تھا ۔ پولیس کے مطابق دھماکہ سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ۔

TOPPOPULARRECENT