Thursday , September 21 2017
Home / سیاسیات / مراٹھا ریزرویشن : مہاراشٹر اسمبلی کی کارروائی ملتوی

مراٹھا ریزرویشن : مہاراشٹر اسمبلی کی کارروائی ملتوی

ممبئی ۔9اگست (سیاست ڈاٹ کام )ریاست مہاراشٹر میں مراٹھا برادری کو دیئے جانے والے ریزرویشن کے معاملے میں آج یہاں ریاستی اسمبلی کے جاری اجلاس کے دوران اپوزیشن سمیت برسراقتدار سینا بی جے پی کے اراکین نے بھی احتجاج کیا اور اپوزیشن کے شدید احتجاج کے نتیجے میں دونوں ایوان کی کارروائی کو ملتوی کیا جانا پڑا۔ مانسون اجلاس کے آخری دنوں میں آج جب ایوان کی کارروائی کا آغاز ہوا تو کانگریس این سی پی کے اراکین نے مراٹھا برادری کو سرکاری محکموں میں نوکری اور تعلیمی معاملات میں ریزرویشن دیئے جانے کا شدت کے ساتھ مطالبہ کیا اور کہا کہ اس معاملے پر فوری طور پر ایوان میں بحث کی جائے اور اس کے نفاذ کا اعلان کیا جائے ۔ اپوزیشن ارکان بضد تھے کہ ایوان کے تمام کام کاج کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مراٹھا ریزرویشن پر بحث کی جائے اور اس ضمن میں فوری فیصلہ ظاہر کیا جائے ۔ ایوان قانون ساز کونسل کی کارروائی کے دوران اپوزیشن لیڈر دھننجے منڈے نے تحریک التوا پیش کی اور مطالبہ کیا کہ اس مسئلے پر فوری طور پر بحث کی اجازت دی جائے ۔

جے ڈی یو سرکاری پارٹی بن گئی: لالو
پٹنہ، 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام)راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو نے آج کہا بھارتیہ جنتا پارٹی سے ہاتھ ملانے کے بعد وزیر اعلی نتیش کمار کی پارٹی جنتا دل یونائٹیڈ اب سرکاری پارٹی بن کر رہ گئی ہے۔ یادو نے یہاں پریس کانفرنس میں الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کمار نے اپنی پارٹی کے سینئر لیڈر شرد یادو کو بھی دھوکہ دیا ہے۔ انہیں ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہے کہ یادو جب پٹنہ آئیں گے تو ایئرپورٹ پر کمار کے اشارے پر ان کی مخالفت کی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جے ڈی یو کارکنان کو شرد یادو پر پانی کا بوتل پھینکنے اور سیاہ پرچم دکھانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT