Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / مراٹھی ادیب کا مخالف مودی ریمارکس سے دستبرداری سے انکار

مراٹھی ادیب کا مخالف مودی ریمارکس سے دستبرداری سے انکار

پونے 12 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) مراٹھی ادبی فیسٹول کے تعلق سے تنازعہ کا سلسلہ مہاراشٹرا کے ادبی اور سیاسی حلقوں میں جاری ہے اور یہ سوال کیا جا رہا ہے کہ آیا چیف منسٹر دیویندر فرنویس کو اس کیلئے مدعو کیا جانا چاہئے یا نہیں کیونکہ اس فیسٹول کے صدر سری پال سبنیس نے وزیر اعظم نریندرمودی کے خلاف ریمارکس کئے ہیں۔سبنیس نے مبینہ طور پر گذشتہ مہینے وزیراعظم مودی کے اچانک دورہ لاہورپر تنقید کی تھی ۔ سبنس کو بی جے پی کی جوابی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ بی جے پی نے فیسٹول سربراہ کے خلاف پونے کے قریب پمپری کے مقام پر احتجاج بھی منظم کیا تھا ۔ پمپری میں 89 واں آل انڈیا مراٹھی ساہتیہ سمیلن منعقد ہو رہا ہے جو مصنفین کا ایک باوقار سالانہ اجتماع ہے ۔ یہ سمیلن 16 جنوری کو منعقد ہونے والا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT