Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / مراٹھی کرکٹ کامنٹیٹر بال پنڈت کا انتقال

مراٹھی کرکٹ کامنٹیٹر بال پنڈت کا انتقال

پونے 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مراٹھی زبان میں کرکٹ کامنٹری کی اولین شخصیت بال پنڈت کا بعمر 86 سال آج انتقال ہوگیا۔ اُنھوں نے مہاراشٹرا میں اس کھیل کو مقبول بنانے کا غیر معمولی رول ادا کیا تھا۔ ذرائع نے کہا ہے کہ بال پنڈت کا طویل علالت کے بعد پونے کے ایک ہسپتال میں کل رات انتقال ہوگیا۔ پنڈت کو کرکٹ کا انسائیکلوپیڈیا کہا جاتا تھا۔ وہ کرکٹ کی اکثر انگریزی اصطلاحات کا مراٹھی زبان میں بالکل صحیح ترجمہ کرنے کے ماہر تھے۔ بال پنڈت 40 سال تک آل انڈیا ریڈیو پر بین الاقوامی قومی کرکٹ میچوں کی دلچسپ انداز میں کامینٹری کے سبب لاکھوں شائقین میں کافی مقبول تھے۔ انھوں نے 1959-60 ء میں رانجی ٹروفی میچ کھیلا تھا اور گجرات کے خلاف مہاراشٹرا کی نمائندگی کی تھی۔ بال پنڈت کرکٹ کے ایک کہنہ مشق مصنف تھے جو اس موصوع پر 30 سے زیادہ کتابوں کی تصنیف کی تھی۔ علاوہ ازیں کئی اخبارات اور رسائل میں بھی مضامین لکھا کرتے تھے۔

TOPPOPULARRECENT