Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / مراٹھی 5 ویں جماعت کی کتاب میں حضورؐ کی شان میں گستاخی

مراٹھی 5 ویں جماعت کی کتاب میں حضورؐ کی شان میں گستاخی

پبلشر کا اظہار معذرت، مسلمانوں کی دل آزاری پر افسوس
ناگپور۔22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سی بی ایس ای کی پانچ ویں جماعت کی مراٹھی نصابی کتاب میں حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی شان میں گستاخی کرنے پر پبلشر نے غیر مشروط معذرت خواہی کرلی ہے۔ ایمکے اینڈ سنس پبلیشنگ بکس کے پروپرائٹر نے چہارشنبہ کو اپنا معذرت نامہ جاری کیا اور کہا کہ مراٹھی کی ایک نصابی کتاب میں ’’چاپٹر نرمل‘‘ کے حصہ 1 تا 8 میں تحریر کیلئے معذرت خواہی کی جاتی ہے ۔ اس مضمون سے مسلمانوں کی دل آزادی پر انہوں نے افسوس بھی ظاہر کیا۔ انہوں نے اپنے معافی نامہ میں لکھا ہے کہ میرا کوئی مقصد نہیں تھا کہ میں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہونچائوں۔ لہٰذا میں اور میری ٹیم مصنف ، ایڈیٹر، السٹریٹر، پرنٹر، کمپوزر اس واقعہ کیلئے معذرت خواہی کرتے ہیں۔ یہ معافی نامہ جماعت اسلامی ہند اور اسٹونڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن ناندیڑھ کے نام جاری کیاگیا ،جنہوں نے مراٹھی نصاب میں گستاخانہ تحریر کی نشاندہی کرتے ہوئے احتجاج کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT