Sunday , September 24 2017
Home / سیاسیات / مراہٹواڑہ میں پانی کے مسئلہ پر تصادم کا خطرہ : شردپوار

مراہٹواڑہ میں پانی کے مسئلہ پر تصادم کا خطرہ : شردپوار

پونے 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) این سی پی صدر شردپوار نے آج بتایا کہ مہاراشٹرا میں خشک سالی کی صورتحال اور پینے کے پانی کی قلت کے سنگین مسئلہ پر بہت جلد وزیراعظم سے نمائندگی کریں گے۔ انھوں نے حال ہی میں خشک سالی سے متاثرہ علاقہ مرہٹواڑہ کا دورہ کرنے کے بعد کہاکہ ریاست میں خشک سالی اور پانی کی قلت کا مسئلہ سنگین ہوگیا ہے۔ جس کے نتیجہ میں امن و قانون کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔ انھوں نے الزام عائد کیاکہ اس مسئلہ سے نمٹنے میں ریاستی حکومت کے اقدامات ناکافی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ حکومت نے جن اقدامات کا اعلان کیا ہے اس کا احاطہ ریاست بھر میں کرنا ممکن نہیں ہے۔ جس کے نتیجہ میں مویشی بھوکے مررہے ہیں۔ مسٹر شردپوار نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کو علاقہ کچھ میں خشک سالی کی صورتحال سے نمٹنے کا تجربہ ہے اور مرکزی حکومت کی مالی امداد سے مہاراشٹرا کے حالات میں قدرے راحت مل سکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT