Friday , August 18 2017
Home / دنیا / مرحومہ جوکاکس مسلمانوں کے خلاف حملوں پر فکرمند تھیں

مرحومہ جوکاکس مسلمانوں کے خلاف حملوں پر فکرمند تھیں

لندن ۔ 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی رکن پارلیمان جوکاکس جن کا بے رحمی سے قتل کردیا گیا تھا، ان کے بارے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف حملوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش میں مبتلا تھیں۔ خصوصی طور پر خواتین پر جو حملے کئے جارہے ہیں، ان کے خلاف جوکاکس انتباہ بھی جاری کرنے والی تھیں۔ جاریہ ماہ وہ اسی موضوع پر برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب بھی کرنے والی تھیں۔ جاریہ ماہ وہ اسی موضوع پر برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب بھی کرنے والی تھیں جو اس رپورٹ کا انکشاف ہوتا جس پر وہ عرصہ دراز سے کام کررہی تھیں۔ رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ 2015ء میں مسلمانوں کے خلاف حملوں میں گذشتہ سال یعنی 2014ء کے مقابلے 80 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسلاموفوبیا واچ ڈاگ ٹیل ماما کے ڈائرکٹر فیاض مغل نے کہا کہ جوکاکس نے ان سے ملاقات کی تھی اور ان کی رہنمائی کی تھی کہ اگر کسی خاتون پر حملہ ہو خصوصی طور پر ان کے (جوکاکس) حلقہ انتخاب میں تو کس طرح اس حملہ کی رپورٹ کرنا چاہئے لیکن ان کا (جوکاکس) یہ منصوبہ ناکام ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT