Friday , September 22 2017
Home / پاکستان / مرحوم سلمان تاثیر کے مغویہ بیٹے کی رہائی

مرحوم سلمان تاثیر کے مغویہ بیٹے کی رہائی

لاہور۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے سابق مقتول گورنر سلمان تاثیر کے فرزند کو پاکستانی طالبان کے چنگل سے آزاد کروالیا گیا ہے اور اس طرح پانچ سال کے طویل عرصہ کے بعد طالبان کی قید میں سے آزادی پاتے ہوئے وہ اپنے ارکان خاندان سے ملے۔ 33 سالہ شہباز تاثیر خصوصی طیارہ کے ذریعہ لاہور پہنچے۔ یہ بات فوج کی انٹر سرویسیس پبلک ریلیشنس (ISPR) کی میڈیا وِنگ نے بتائی۔ شہباز تاثیر کو اگست 2011ء میں اغوا کیا گیا تھا۔ سکیورٹی فورسیس نے کوئٹہ کے نواحی علاقہ کو چلاک کے ایک ہوٹل سے برآمد کیا اور بعدازاں انہیں مکمل میڈیکل چیک اَپ کیلئے کوئٹہ کے کمبائنڈ ملٹری ہاسپٹل لے جایا گیا۔ شہباز تاثیر کی طالبان کی قید سے رہائی کی خبر نے ان کے ارکان خاندان میں مسرت کی لہر دوڑا دی۔

TOPPOPULARRECENT