Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / مرحوم محمد علی نے 20 لاکھ امریکی شہریوں کو مسلمان بنایا

مرحوم محمد علی نے 20 لاکھ امریکی شہریوں کو مسلمان بنایا

واشنگٹن۔ 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) افسانوی باکسر مرحوم محمد علی نے اپنی زندگی میں بارہا یہ کہا تھا کہ ان کی زندگی کا سب سے خوشگوار اور یادگار موقع وہ تھا جب انہوں نے قبول اسلام کیا تھا۔ اکثر لوگ یہی سمجھتے کہ باکسنگ مقابلہ میں جیت کی وجہ سے انہیں خوشیاں ملتی تھیں۔ خوشیاں ملتی ضرور تھیں لیکن ان کا موازنہ قبول اسلام سے حاصل ہونے والی خوشی سے نہیں کیا جاسکتا۔ 1964ء میں محمد علی اپنے کیریئر کے عروج پر تھے ۔ انہوں نے اسی سال اپنے حلقہ بگوش اسلام ہونے کا اعلان بھی کیا تھا اور اس طرح وہ کیشیس مارسیلز کلے سے محمد علی کلے بن گئے تھے اور یہیں سے ان کی ایسی زندگی کا آغاز جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کے ساتھ ساتھ اسلام کی دعوت کا کام بھی جاری رکھا اور کم سے کم 2 لاکھ عیسائی امریکی شہریوں کو مسلمان بنانے میں اہم رول ادا کیا۔ ایک انٹرویو کے دوران محمد علی نے کہا تھا کہ الحمدللہ انہوں نے 20 لاکھ امریکی شہریوں کو حلقہ بگوش اسلام کیا ہے اور اس کے لئے انہوں نے ان کی سالانہ آمدنی جو تقریباً 20 کروڑ ڈالر تھی، مختص کردی جس سے مستقبل میں صرف اور صرف اسلام کی تبلیغ کا کام ہوگا۔ ان کی بیوی اور بچوں کو اس رقم سے کوئی حصہ نہیں ملے گا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT