Tuesday , October 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / مردانہ خصوصیات کی حامل خاتون اتھلیٹ کو کھیلنے کی اجازت

مردانہ خصوصیات کی حامل خاتون اتھلیٹ کو کھیلنے کی اجازت

زیورخ۔29 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) کھیلوں کی عالمی عدالت نے مردانہ ہارمونز کی حامل ہندوستانی خاتون اسپرنٹر دتی چند کو کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد کھیلوں میں مرد اور خواتین کی شمولیت کے حوالے سے قوانین مزید ابہام کا شکار ہو چکے ہیں۔ اتھلیٹک فیڈریشن کی عالمی تنظیم آئی اے اے ایف اور آئی او سی نے 2012ء میں ایک قانون پاس کیا تھا جس کی رو سے خاتون اتھلیٹس جن میں مردانہ ہارمونز کی سطح معمول سے بلند ہوگی، کھیلوں میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔ اس فیصلے کا نشانہ دتی چند بھی بن گئی۔ وہ 2014ء میں 100 میٹر ایونٹ میں نیشنل چمپئن بنی تھی۔ تاہم ہارمونز ٹسٹ کے بعد ان کے کھیلوں میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT