Sunday , October 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / مردوں کی کرکٹ میں پہلی مرتبہ خاتون امپائر

مردوں کی کرکٹ میں پہلی مرتبہ خاتون امپائر

سڈنی ۔6 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیا میں ایک نئی تاریخ رقم ہونے جارہی ہے جیسا کہ اتوار کو مردوں کے لسٹ اے کرکٹ میچ کیلئے خاتون امپائر کا تقرر عمل میں آیا ہے۔ کلیری پولسیک ونڈے چیمپئن شپ میں نیو ساؤتھ ویلز اور کرکٹ آسٹریلیا الیون کے درمیان میچ میں فیلڈ امپائر کے فرائض انجام دیتی نظر آئیں گی۔29 سالہ کلیری کو یہ اعزاز حاصل کرنے کیلئے انتھک محنت کرنا پڑی وہ کئی مرتبہ امپائر ٹسٹ میں ناکام ہوئیں لیکن انہوں نے ہار نہیں مانی اور اب آسٹریلیا کے ٹاپ ونڈے ٹورنمنٹ میں امپائرنگ کرنے والی پہلی خاتون بننے جارہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT