Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / مردوں کی کرکٹ ٹیم میں خاتون وکٹ کیپر

مردوں کی کرکٹ ٹیم میں خاتون وکٹ کیپر

ایڈیلیڈ۔17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ کی خاتون کرکٹر سارہ ٹیلر نے مردوں کے میچ میں وکٹ کیپنگ کر تے ہوئے کرکٹ کی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ آج  انہوں نے آسٹریلیا کے مردوں کی گریڈ کرکٹ میں ناردرن ڈسٹرکٹ اور پورٹ ایڈیلیڈ کے درمیان میچ میں شرکت کی۔ جنوبی آسٹریلیا میں ہونے والے اس میچ میں وہ بطور وکٹ کیپر ناردرن ڈسٹرکٹ کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ ناردرن ڈسٹرکٹ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پورٹ ایڈیلیڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی لیکن فیصلہ اس وقت غلط ثابت ہوا جب ایڈیلیڈ کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 177 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ میچ سے قبل ٹیلر نے کہا کہ وہ گھبرانے کے ساتھ ساتھ بہت پرجوش بھی ہیں۔ انگلینڈ کی ویمن ٹیم کی جانب سے 8  ٹسٹ، 98 ونڈے اور 73 ٹوئنٹی 20 میچز کھیلنے والی سارہ نے کہا کہ میں ہمیشہ سے یہ بات جاننا چاہتی تھی کہ میں کرکٹ میں کہاں کھڑی ہوں۔کرکٹ آسٹریلیا کے ٹیم پرفارمنس منیجر پیٹ ہاورڈ نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر کسی میں قابلیت ہے تو اس کیلئے دروازے کھلے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ انہیں صرف لڑکی نہ سمجھا جائے بلکہ وہ صرف ایک کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویمن کرکٹرز اب پہلے سے زیادہماہر ہو چکی ہیں لہٰذا اب بہترین خواتین کھلاڑیوں کیلئے پہلے سے زیادہ مواقع ہیں۔ پیٹ ہاورڈ نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے خواتین کے ڈومیسٹک مقابلے میں بلاشک و شبہ دنیا میں سب سے بہترین ہیں اور سارہ کا مردوں کی ٹیم میں کھیلنا اس بات کا واضح ثبوت ہے۔

TOPPOPULARRECENT