Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / مردوں کے مقابل خاتون آئی ٹی انجینئرس کی آمدنی زیادہ

مردوں کے مقابل خاتون آئی ٹی انجینئرس کی آمدنی زیادہ

حیدرآباد۔ 10 ستمبر (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ہندوستان کے دیگر بڑے شہروں میں اہم مقام رکھتا ہے۔ یہاں پر خاتون آئی ٹی انجینئرس کی آمدنی دیگر مردآئی ٹی انجینئرس کے مقابل زیادہ ہے۔ ایک سروے کے مطابق دہلی اور حیدرآباد میں آئی ٹی سیکٹر میں کام کرنے والی خواتین اپنے ساتھی مرد آئی ٹی انجینئرس سے زیادہ کماتی ہیں۔ حیدرآباد میں تین سالہ تجربہ کی حامل ایک خاتون کی سالانہ تنخواہ 9.7 لاکھ روپئے ہے تو ان کے مقابل مرد آئی ٹی انجینئر کی تنخواہ 9.4 لاکھ روپئے ہوتی ہے۔ جبکہ 7 تا 10 سالہ تجربہ رکھنے والی آئی ٹی انجینئر خاتون سالانہ آمدنی 17.7 لاکھ روپئے ہے۔ ممبئی، چینائی اور بنگلور میں دونوں مرد و خاتون کی تنخواہ بھی یکساں ہوتی ہے، تاہم یہاں تجربہ کی بنیاد پر تنخواہ کا تعین کیا جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT