Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / مردوں کے کرکٹ مقابلوں میں خواتین امپائرز ‘ نئی تاریخ

مردوں کے کرکٹ مقابلوں میں خواتین امپائرز ‘ نئی تاریخ

لندن ۔ 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام )انگلینڈ کی امپائر ریڈ فرن اور ویسٹ انڈیز کی جیکولین ولیمز نے مردوں کے میچ میں امپائرنگ کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔ جرسی میں آئی سی سی ڈویژن5  میں عمان اور نائیجیریا کے درمیان میچ میں دونوں خواتین نے امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔ ریڈ فرن نے میدان میں اسکاٹ لینڈ کے ایلکس ڈاؤڈلز کے ہمراہ امپائرنگ کے فرائض انجام دیے جبکہ ولیمز میچ کے تھرڈ امپائر کے فرائض انجام دے رہی تھیں۔ یہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ آئی سی سی کے زیر انتظام مردوں کے کسی میچ میں دو خواتین نے امپائرنگ کے فرائض انجام دیے ہوں۔ یہ دونوں خواتین امپائرز گزشتہ نومبر تھائی لینڈ میں ہوئے  ویمنز ورلڈ کپ ٹوئنٹی20  کوالیفائر میں بھی میچز کی میزبانی کا اعزاز رکھتی ہیں۔کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کیتھی کراس نے 2014 کے ورلڈ کپ کوالیفائر میں مردوں کے میچ میں امپائرنگ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ 38 سالہ ریڈ فرن انگلینڈ کی سابق ٹسٹ کرکٹر ہیں جبکہ ولیمز نے اس سال کے آغاز میں اس وقت بھی تاریخ رقم کی تھی جب انہوں نے ویسٹ انڈیز ڈومیسٹک مقابلے کے 50 اوور کے میچ میں امپائرنگ کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT