Monday , July 24 2017
Home / شہر کی خبریں / مردہ قرار دی گئی نومولود ‘ شمشان میں زندہ

مردہ قرار دی گئی نومولود ‘ شمشان میں زندہ

ورنگل 2 جون ( این ایس ایس ) ڈاکٹرس کی لاپرواہی کے ایک واقعہ میں ایک تین دن کی نومولود لڑکی ‘ جسے یہاں مہاتما گاندھی میموریل ہاسپٹل کے ڈاکٹرس نے مردہ قرار دیا تھا اور ڈیتھ سرٹیفیکٹ بھی جاری کردیا تھا ‘ شمشان گھاٹ پہونچنے کے بعد زندہ پائی گئی ۔ اس واقعہ سے سرکاری ڈاکٹرس کی لاپرواہی آشکار ہوتی ہے ۔ یہ لڑکی بہت کمزور پائی گئی تھی اور اس میں کوئی حرکت نہیں تھی ۔ اسے جمعہ کو دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا ۔ ہفتہ کی شام اس کی حالت بگڑ گئی ۔ ڈاکٹرس نے اسے مردہ قرار دیا اور پھر ڈیتھ سرٹیفیکٹ بھی جاری کردیا ۔ اس کے والدین نے اتوار کو اس کی آخری رسوم ادا کرنے شمشان منتقل کیا ۔ اچانک اس میں حرکت پیدا ہوئی ۔ لڑکی کو دوبارہ دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج کیا جا رہا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT