Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / مرد حضرات کیلئے حجامہ کیمپ

مرد حضرات کیلئے حجامہ کیمپ

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( راست ) : ادارہ سیاست و ڈاکٹر مجیب ہیلت کیر کی جانب سے ایک روزہ حجامہ کیمپ برائے مرد حضرات 15 جولائی کو اردو گھر مغلپورہ میں صبح 9تا 3 بجے دن تک منعقد ہوگا۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینیٹر کیمپ نے بتایا کہ ڈاکٹر محمد مجیب اپنے دیگر ڈاکٹرس کی ٹیم کے ساتھ حجامہ کریں گے۔ ایسے مریض جو گردن درد، کمر درد، جوڑوں کا درد، بی پی، شوگر، تھائرائیڈ، امراض جلد ، جسمانی کمزوری اور سنت کی روشنی میں صحتمند افراد بھی حجامہ کرواسکتے ہیں۔ مریض سے فی کپ 60 روپئے لئے جائیں گے۔ رجسٹریشن کیلئے فون نمبرات 8801749863 ، 8297158387 پر ربط کریں۔

خواتین کے لیے دو روزہ حجامہ کیمپ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( راست ) : ادارہ سیاست اور ڈاکٹر یسریٰ ہیلت کیر کی جانب سے خواتین کے 2روزہ حجامہ کیمپ منعقد کیا جارہا ہے ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ نے بتایا کہ 15 جولائی کو حکیم پیٹ الشفاء میڈیکل ہال کے پاس مدرسہ تجوید القرآن میں صبح 9 تا 2 بجے دن اور 16 جولائی کو ڈاکٹر یسریٰ ہیلت کیر ملک پیٹ ریلوے اسٹیشن صبح 9 تا 2 بجے دن منعقد کیا جارہا ہے ۔ ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ اپنی ڈاکٹرس کی ٹیم کے ساتھ مریضوں کا معائنہ و علاج کریں گے۔ ایسے مریض جو سردرد، عرق النساء، PCOD’s ، تھائیرائیڈ ، بانجھ پن، موٹاپا، نیند نہ آناوغیرہ میں مبتلاء ہو۔ وہ اس طریقہ علاج کرواسکتے ہیں۔ ڈاکٹر مریض کے معائنہ کے بعد کپ کا تعین کریں گے۔ مریض سے فی کپ 60 روپئے لئے جائیں گے۔ خواہشمند خواتین اپنا نام فون نمبر 8125249080 ، 9550287583 پر رجسٹر کروائیں۔

TOPPOPULARRECENT