Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / مرد حضرات کے لیے آج حجامہ کیمپ

مرد حضرات کے لیے آج حجامہ کیمپ

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اگست : ( راست ) : ادارہ سیاست اور ڈاکٹر مجیب ہیلت سنٹر کے زیر اہتمام مرد حضرات کے لیے حجامہ کیمپ 25 اگست صبح 9 تا 3 بجے دن تک اردو گھر مغل پورہ میں منعقد ہوگا ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر نے بتایا کہ ایسے مریض جو کمر کے درد ، گردن کے درد ، موٹاپہ ، ذیابیطس ، تھائیرائیڈ ، امراض جلد ، امراض دماغ میں مبتلا ہوں حجامہ کرواسکتے ہیں ۔ ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب کے زیر نگرانی حجامہ ڈاکٹرس مریضوں کا معائنہ اور علاج کریں گے ۔ مریضوں سے فی کپ 60 روپئے لیے جائیں گے ۔ رجسٹریشن کے لیے 8297158387 ۔ 8801749863 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT