مرد حضرات کے لیے حجامہ کیمپ

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : ادارہ سیاست و ڈاکٹر مجیب ہیلت کیر کی جانب سے ایک روزہ حجامہ کیمپ برائے مرد حضرات 26 اکٹوبر کو اردو گھر مغلپورہ میں صبح 9تا 3بجے دن تک منعقد ہوگا۔ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب اپنے دیگر ڈاکٹرس کی ٹیم کے ساتھ حجامہ کریں گے۔ ایسے مریض جو گردن درد، کمر درد، جوڑوں کا درد، بی پی، شوگر، تھائرائیڈ، جسمانی کمزوری اور سنت کی روشنی میں صحتمند افراد بھی حجامہ کرواسکتے ہیں۔ مریض سے فی کپ 70 روپئے لئے جائیں گے۔ امراض قلب کے مریضوں کا خصوصی معائنہ بھی کیا جائے گا ۔ رجسٹریشن کیلئے فون نمبرات 8297158387 ۔ 7995668307 پر ربط کریں ۔۔