Tuesday , October 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / مرزا تقی علی بیگ نیشنل کیلئے منتخب

مرزا تقی علی بیگ نیشنل کیلئے منتخب

حیدرآباد ۔ 27اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) حیدرآباد کے ابھرتے باکسر مرزا تقی علی بیگ نے شاندار مظاہروں کے سلسلے کو نہ صرف برقرار رکھا ہے بلکہ آئندہ منعقد شدنی نیشنل باکسنگ چمپیئن شپ کیلئے بھی ان کا انتخاب عمل میں آیاہے ۔ گزشتہ کئی برسوں سے مختلف باکسنگ چمپیئن شپس میں بہترین مظاہروں کے ذریعہ اپنا مقام بنانے والے بیگ نے اسکول گیمس فیڈریشن آف تلنگانہ کی جانب سے منعقدہ مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ تلنگانہ باکسنگ سیریز کی جانب سے منعقدہ تلنگانہ باکسنگ چمپیئن شپس میں شرکت کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو بھی منوایا ہے ۔ علاوہ ازیں 61 ویں انٹر اسکول ڈسٹرکٹ اسپورٹس اینڈ گیمس ٹورنمنٹ میں بھی انھوں نے 75 تا 85 کیلوگرام زمرے میں شرکت کرتے ہوئے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT