Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / مرسڈیز کپ فائنل میں لوکاس بمقابلہ لوپیز

مرسڈیز کپ فائنل میں لوکاس بمقابلہ لوپیز

اسٹٹ گارٹ۔18جون (سیاست ڈاٹ کام )مرسڈیز کپ ٹینس ٹورنمنٹ کے فائنل میں لوکاس پوائیل اور فیلیسیانو لوپیز میں ٹرافی کا مقابلہ ہوگا۔بینوئٹ پائرے اور میسچا زویریو کا سفر تمام ہو گیا۔ علاوہ ازیں ریکو اوپن کا فیصلہ کن معرکہ کارلووچ اور مولر کے درمیان طے ہو گیا،ویمنز سنگلز خطا کیلئے کونٹاویٹ اور وخلیانٹسیوا مدمقابل ہوں گی۔ ایگون اوپن کے اعزاز کیلئے جوہانا کونٹا اور ڈونا ویکچ کے درمیان معرکہ ہوگا تاہم لوسی سفاروا اور میگڈلینا ریبریکووا کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ جرمنی کے شہر اسٹٹ گارٹ میں جاری مرسیڈیز کپ کے سیمی فائنل مرحلے میں نمبر چار سیڈ فرانس کے لوکاس پوائیل نے ہم وطن حریف بینوئٹ پائرے کو 7-6 اور 7-5 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی جہاں ان کا سامنا اسپین کے فیلیسیانو لوپیز سے ہوگا جنہوں نے نمبر چھ سیڈ ہوم پلیئر میسچا زویریو کو سخت مقابلے کے بعد 6-7،7-6 اور 7-5 سے شکست دی تھی۔ ہالینڈ کے شہر روزمیلن میں جاری ریکو اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں میں ایسٹونیا کی انیٹ کونٹاویٹ نے نمبر سات سیڈ یوکرین کی لیزیا سورینکو کیخلاف 6-3، 6-7 اور 6-2 سے کامیابی کے بعد فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT