Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / مرلیدھرن و 3 دیگر کی آئی سی سی ہال آف فیم میں عنقریب شمولیت

مرلیدھرن و 3 دیگر کی آئی سی سی ہال آف فیم میں عنقریب شمولیت

دبئی ، 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکائی اسپن لجنڈ متیا مرلیدھرن اور ان کے ساتھ تین دیگر کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ہال آف فیم میں اس سال کے اواخر شامل کیا جائے گا۔ آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا کہ مرلی کے ساتھ کرن رولٹن، آرتھر موریس اور جارج لوومن بھی گوشہ شہرت میں جگہ پائیں گے۔ ریکارڈ شکن آف اسپنر مرلی یہ اعزاز پانے والے اولین سری لنکائی کھلاڑی بن رہے ہیں۔ ان کے ساتھ دو مرتبہ کی آئی سی سی ویمنس ورلڈ کپ ونر اور سابق آسٹریلیائی کپتان کرن رولٹن ، اُن کے ہم وطن آرتھر موریس جو براڈمین کے ’ناقابل تسخیر‘ (اسکواڈ) کا حصہ تھے، اور 19 ویں صدی کے فاسٹ بولر انگلینڈ کے جارج لوومن (جنھوں نے محض 16 ٹسٹ میں 100 وکٹیں لئے) یہ اعزاز پارہے ہیں۔

جونیر ہاکی ٹیم کی انگلینڈ میں جیت
مارلو (انگلینڈ) ، 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انڈیا کی جونیر مینس ہاکی ٹیم نے ہامپسٹیڈ اینڈ ویسٹ منسٹر کو 3-0 سے شکست دی ہے۔ یہ مقابلہ آج بیشم ایبے اسپورٹس سنٹر میں کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں نے محتاط شروعات کی ۔ ہاف ٹائم سے کچھ دیر قبل اجئے پانڈے نے انڈیا کو سبقت دلائی۔ سکنڈ ہاف میں سمرنجیت اور نیل کنٹ چوک گئے مگر ورون کمار نے پنالٹی کارنرز پر دو گول کرتے ہوئے معاملہ ختم کیا۔

TOPPOPULARRECENT