Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / مرلی دھرن آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

مرلی دھرن آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

لندن ، 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) ٹسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین گیند باز مرلی دھرن کو جمعرات کے روز آئی سی سی کے ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ جمعرات کو سری لنکا اور انڈیا کے درمیان آئی سی سی چمپینس ٹرافی کے میچ کی اننگز بریک کے دوران لندن میں ایک تقریب میں مرلی دھرن کو یہ اعزاز دیا گیا۔ مرلی دھرن ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ کے وہ واحد گیند باز ہیں جنھوں نے 800 وکٹیں حاصل کیں۔یہی نہیں، مرلی دھرن ایک روزہ میچوں میں بھی کامیاب ترین بولر تھے اور انھوں نے ونڈے کرکٹ میں 534 وکٹیں لیں۔مرلی دھرن سری لنکا کی جانب سے پہلے کرکٹر ہیں جنھیں آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔ لندن میں تقریب کے دوران آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹوو ڈیوڈ رچرڈسن نے انھیں ایک اعزازی کیاپ دی۔اس موقع پر مرلی دھرن نے کہا، ’’یہ (میرے لئے) انتہائی فخر اور اعزاز کی بات ہے، خاص کر آئی سی سی کی جانب سے جو کہ کسی بھی کرکٹر کی سب سے بڑی خواہش ہو سکتی ہے۔ میں آئی سی سی کا اس موقع پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور میں اسی زندگی بھر نہیں بھولوں گا۔‘‘ مرلی دھرن نے 1993ء سے لے کر 2011ء تک کے دوران سری لنکا کی جانب سے 133 ٹسٹ اور 350 ایک روزہ میچ کھیلے۔ ٹسٹ کرکٹ میں انھوں نے 67 بار ایک ہی میچ میں پانچ وکٹیں اور 22 مرتبہ 10 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ سری لنکا کی اس ٹیم کا بھی حصہ تھے جس نے ارجنا رانا تنگا کی قیادت میں 1996 میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آئی سی سی ورلڈ کپ جیتا تھا۔

TOPPOPULARRECENT