Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / مرلی دھرن سے مشکل بولر کا سامنا نہیں کیا:لانگر

مرلی دھرن سے مشکل بولر کا سامنا نہیں کیا:لانگر

سڈنی  ۔5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )عظیم آسٹریلیائی سابق اوپنر جسٹن لانگر نے متیھا مرلی دھرن کو اپنے کیریئر کا سب سے مشکل ترین بولر قرار دیا ہے۔1993 تا 2007 کے درمیان 105 ٹسٹ میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والے لینگر نے ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ کے سب سے کامیاب بولر کو مشکل ترین قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ 800 ٹسٹ وکٹیں لینے والے اسپنر کی وجہ سے میں کئی راتوں تک سو نہیں سکا، ان کا ایکشن بہت ہی غیرروایتی تھا اور ان کا سامنا کرنا کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہ تھا کیونکہ شاندار بولنگ کے سبب ان کے خلاف رنز اسکور کرنا بہت مشکل تھا۔لانگر نے سری لنکا کے خلاف آٹھ ٹسٹ میچ کھیلے اور ان کی اوسط 35.85 رہی جو زمبابوے کے بعد کسی بھی ملک کیخلاف ان کی سب سے کم ترین اوسط ہے۔اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کو اپنے کیریئر کا سب سے بہترین فاسٹ بولر قرار دیا۔انہوں  نے کہا کہ میں نے جن فاسٹ بولروں کا سامنا کیا ان میں وسیم اکرم سب سے بہترین تھے جبکہ سب سے تیز ترین بولر شعیب اختر تھے۔

TOPPOPULARRECENT