Thursday , August 17 2017
Home / خواتین کا صفحہ / مرچوں کا سالن

مرچوں کا سالن

اجزاء : بڑی ہری مرچیں : آدھا کیلو (مرچوں کی ڈنڈی نکال دیں اور لمبائی میں کاٹ لیں) ۔ رائی : ایک کھانے کا چمچ۔ تل : ایک کھانے کا چمچ۔ پسا ہوا کھوپرا : ایک کھانے کا چمچ۔ سفید زیر (پسا ہوا بھون لیجئے) ایک کھانے کا چمچ۔ مٹھی بھر بادام یا مونگ پھلی، چھلکے اتار کر پیس لیں۔ املی : آدھی پیالی (پانی میں بھگولیں)۔ نمک : حسب ذائقہ۔ تیل : حسب ضرورت۔
ترکیب : تیل گرم کریں۔ اب فرائنگ پین میں رائی، تل پسا ہوا، کھوپرا، سفید زیرہ ڈال کر اچھی طرح خوب بھون لیجئے۔ جب بھن جائے تو ہری مرچیں ڈال دیں، پھر اس میں پسی ہوئی مونگ پھلی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ 4 سے 5 منٹ تک اچھی طرح بھونیں۔ اس کے بعد اس میں بھگوئی گئی املی کا پانی ڈال دیں اور دس منٹ تک ہلکی آنچ میں پکنے دیں۔ جب مرچیں نرم ہوجائیں اور مسالہ اچھی طرح بھن جائے تو چولہا بند کردیں۔ مرچوں کا سالن تیار ہے۔

TOPPOPULARRECENT