Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / مرکز، اے پی میں بندرگاہ کو فروغ دینے کیلئے تیار

مرکز، اے پی میں بندرگاہ کو فروغ دینے کیلئے تیار

ریاستی حکومت کو زمین کی قیمت ادا کرنی ہوگی : نتن گڈکری

نئی دہلی۔ 14 مارچ (پی ٹی آئی) مرکز نے آج کہا کہ وہ آندھرا پردیش میں دُرگا اجاپٹنم پورٹ کو فروغ دینے کیلئے تیار ہے بشرطیکہ ریاستی حکومت حصول اراضی کی قیمت برداشت کرنے کے لئے آمادہ ہو۔ وزیر جہاز رانی نتن گڈکری نے کہا کہ اس بندرگاہ کے لئے 5,100 ایکرس اراضی حاصل کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے ہم نے ریاستی حکومت کا تعاون طلب کیا ہے اور کہا کہ اراضی مسئلہ کے باعث اس میں پیشرفت رک گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریاستی حکومت حصول اراضی کی قیمت برداشت کرنے کیلئے تیار ہو تو مرکزی حکومت اس بندرگاہ کو فروغ دینے کیلئے تیار ہے۔ قبل ازیں کانگریس کے رکن محمد علی خان نے اس مسئلہ کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ درگا راجا پٹنم پورٹ کو ترقی دینے کیلئے پہلا مرحلہ 2018ء تک مکمل ہونا ہے لیکن اس سلسلے میں کوئی پیشرفت نہیں ہورہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT