Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مرکزی اسکالرشپس اسکیم سے استفادہ کی اپیل

مرکزی اسکالرشپس اسکیم سے استفادہ کی اپیل

میدک /28 اکٹوبر ( ذریعہ فیاکس ) صدر و بانی مسلم ویلفیر سوسائٹی میدک جناب خواجہ معین الدین قادری نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ مرکزی حکومت کی پری و پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کیلئے آن لائین درخواست دینے کی آخری تاریخ 31 اکٹوبر مقرر ہے ۔ مسلمانوں بالخصوص اقلیتی طلبہ کو چاہئے کہ وہ حکومت کی اسکالرشپ اسکیم زیادہ سے زیادہ تعداد میں استفادہ کریں ۔ ریاستی حکومت کو اسکالرشپ کیلئے بھی آن لائین درخواستوں کے ادخال کا سلسلہ جاری ہے ۔ سرپرست یا اولیائے طلبہ 31 اکٹوبر سے قبل آن لائین درخواستیں داخل کرتے ہوئے تمام دستاویزات درخواست کی کاپی کو منسلک کرکے متعلقہ اسکولس میں داخل کردیں ۔ آن لائین خانہ پری احتیاط سے کی جائے ورنہ درخواستیں مسترد ہوجائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT