Sunday , September 24 2017
Home / Top Stories / مرکزی اور ریاستی انتخابات بیک وقت کروانے وزیراعظم کا اشارہ

مرکزی اور ریاستی انتخابات بیک وقت کروانے وزیراعظم کا اشارہ

بحث کا دوبارہ آغاز ، جاپان کے دورہ پر نیوکلیر معاہدہ پر دستخط متوقع
نئی دہلی ۔ /3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج لوک سبھا اور اسمبلیوں کے انتخابات بیک وقت کروانے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے اس بحث کا احیاء کردیا ۔ سیاسی پارٹیوں نے اس نظریہ کی نجی طور پر تائید کی ہے لیکن برسرعام اس کی مخالف ہیں ۔ صحافیوں کیلئے بی جے پی ہیڈکوارٹرس پر منعقدہ دیوالی ملن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس مسئلہ پر پہلے ہی اظہار خیال کرچکے ہیں ۔ تاہم اس موضوع پر بحث اب نہیں کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی فیصلہ مسلط نہیں کیا جاسکتا ۔ یہ ضروری ہے کہ اس سلسلے میں مباحث منعقد کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی پارٹیوں کو کھل کر اس بارے میں ٹھوس مباحث کرنے چاہئیے ۔ الیکشن کمیشن چاہتا ہے کہ اچھے سینئر عہدیداروں کو بطور مبصرین مقرر کیا جائے ۔ جن کا تعلق دیگر ریاستوں سے ہو ۔ علاوہ ازیں انتخابات معاشی طور پر بوجھ بھی نابننے پائیں ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ مرکز ایسا کوئی فیصلہ عوام پر مسلط نہیں کرے گا ۔ انہوں نے آج آفات سماوی کے خطرات میں کمی اور اس سے نمٹنے کے موضوع پر منعقدہ چوٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے جاپان کے دورہ کی تیاریاں شروع کردی ۔ وہ آئندہ ہفتہ /11 نومبر سے جاپان کا دو روزہ دورہ کریں گے ۔ اس دورہ سے دونوں ممالک  کے باہمی تعلقات مستحکم ہونے کا امکان ہے ۔ علاوہ ازیں ان کے دورہ کے موقع پر نیوکلیر معاہدہ پر ہندوستان اور جاپان کے دستخط بھی متوقع ہے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سروپ نے کہا کہ دونوں ممالک اس سلسلے میں معاہدہ کے متن کے بارے میں تمام کارروائیاں بشمول قانونی اور ٹیکنیکی پہلوؤں کی تیاریاں مکمل کرچکے ہیں ۔ اپنے دورہ میں وہ جاپان کے شہنشاہ سے بھی ملاقات کریں گے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT