Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے دلتوں کیساتھ ناانصافی

مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے دلتوں کیساتھ ناانصافی

گاندھی بھون میں پرچم کشائی تقریب، اتم کمار ریڈی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 15 اگست (سیاست نیوز) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی گاندھی بھون میں پرچم کشائی کی رسم انجام دی، جس میں پارٹی قائدین، سابق وزراء، ارکان پارلیمان و اسمبلی اور قانون ساز کونسل کے ارکان اور دیگر نے شرکت کی۔ اسم وقع پر اتم کمار ریڈی نے کہا کہ ملک کو آزاد ہوئے 70 برس کا عرصہ ہوچکا ہے۔ اس عرصہ میں جتنے برس کانگریس نے ملک اور اس کی ریاستوں میں حکومت کی وہاں مختلف اقوام کی فلاح و بہبود میں کوئی کسر باقی نہیں رکھا اب جبکہ مرکز میں بی جے پی اور تلنگانہ میں ٹی آر ایس اقتدار میں ہے انہوں نے بھیدبھاؤ، نسل اور گاؤکشی کے ساتھ دلتوں کے ساتھ سوتیلا سلوک روا رکھا ہے جس سے کئی ایک واقعات رونما ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس اور بی جے پی کے ساتھ جو خفیہ ایجنڈے میں اس کا پردہ فاش کیا جائے گا اور نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد جمہوری اقدار کو ماپال کرتے ہوئے ہندوتوا طاقتوں کو عروج بخشا جارہا ہے انہیں بھی فاش کیا جائے گا۔ انہوں نے کھمم اور نیرلہ میں دلتوں پر جو مظالم و مارپیٹ کی جارہی ہے اس کی شدید مذمت کی اور سرسلہ میں ریت مافیا، کھمم میںکسانوں پر پولیس کی ظلم و زیادتی اور انہیں بیڑیاں ڈال کر جو غیرانسانی حرکت کی جارہی ہے اس کی مذمت کرنی چاہئے۔ ریاستی حکومت کا مختلف سطح پر نظم و ضبط، نظم و نسق پر کوئی کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے تلنگانہ عوام اور دوسروں کے سامنے شرم سے پانی پانی ہونا پڑ رہا ہے اور امید ہیکہ تلنگانہ کی عوام 2019ء کے انتخابات میں کانگریس کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلوائیں گے۔ اس موقع پر پارٹی کے قائدین موجود تھے۔

آل انڈیا ریڈیو پر موضوعاتی مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 15 اگست (پریس نوٹ) آل انڈیا ریڈیو حیدرآباد (بی) پر 16 اگست کو 9:30 بجے شب نیرنگ پروگرام میں جشن آزادی کے موقع پر ایک مشاعرہ نشر کیا جائے گا، جس میں حیدرآباد کے شعراء کرام مسرس صادق نوید، ڈاکٹر خواجہ فریدالدین صادق، ذعیم زمرہ، زاہد ہریانوی، محترمہ مونا ایلزیبتھ اپنا کلام پیش کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT