Tuesday , May 23 2017
Home / شہر کی خبریں / مرکزی اور ریاستی حکومتوں پر کارپوریٹس کے اشاروں پر کام کرنے کا الزام

مرکزی اور ریاستی حکومتوں پر کارپوریٹس کے اشاروں پر کام کرنے کا الزام

فلاحی اسکیمات کے نام پر ڈرامہ بازی ہورہی ہے۔ سی پی آئی قائد وینکٹ ریڈی کا بیان
حیدرآباد 16 اپریل (این ایس ایس) یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں کارپوریٹ کمپنیوں کے اشاروں پر کام کررہی ہیں، سی پی آئی اسٹیٹ سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی نے کہاکہ کارپوریٹ طاقتوں کو فنا کرنے کی طاقت بائیں بازو جماعتوں کے ہاتھوں میں ہے۔ آج یہاں مخدوم بھون میں منعقدہ ریاستی سطح کے اے آئی وائی ایف ورکشاپ میں حصہ لیتے ہوئے وینکٹ ریڈی نے کارپوریٹ طاقتوں کو دی جارہی ترجیح میں اضافہ اور ان کی جانب سے غریب عوام کے حقوق کی قیمت پر قومی املاک کی لوٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ حکومتیں فلاحی اسکیمات کے نام پر ڈرامہ کررہی ہیں جبکہ 95 فیصد عوام ان کی محنت کی کمائی ٹیکسیس کی شکل میں حکومت کو ادا کررہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ مرکزی حکومت جس نے نوجوانوں کو دو لاکھ جابس فراہم کرنے کے اس کے تیقن کے ساتھ برسر اقتدار آئی ہے وہ اپنے اس انتخابی وعدہ پورا کرنے میں بُری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ انھوں نے کہاکہ نوجوان روزگار کی عدم دستیابی کے باعث دہشت گردی کی طرف راغب ہورہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے بھی انتخابات سے قبل ہر گھر میں ایک جاب فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ اس وعدے کو پورا کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ریاستی حکومت نوجوانوں کو جب وہ ریاستی حکومت کے خلاف موؤمنٹ شروع کررہے ہیں تو غیر قانونی طور پر گرفتار کررہی ہے اور نوجوانوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کررہی ہے۔ چاڈا وینکٹ ریڈی نے اے آئی وائی ایف کارکنوں کو مشورہ دیا کہ وہ ریاستی حکومت کو مخالف نوجوان اور مخالف طلبہ پالیسیوں کے خلاف مومنٹس میں شدت پیدا کریں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT