Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / مرکزی بجٹ میں این آر آئیز اور پی آئی اوز کو استثنیٰ

مرکزی بجٹ میں این آر آئیز اور پی آئی اوز کو استثنیٰ

BENGALURU, JAN 8 (UNI):- Prime Minister Narendra Modi poses for a group photograph at the Pravasi Bharatiya Divas (PBD-2017) Exhibition Center, in Bengaluru, Karnataka on Sunday. UNI PHOTO-97U

چیف منسٹر کرناٹک کا رعایتوںکا مطالبہ ‘ بنگلورو میں بھارتیہ پرواسی دیوس کا آغاز

بنگلورو ۔ 8جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر کرناٹک سدارامیا نے آج مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ این آر آئی اور پی آئی او برداری کیلئے مناسب رعایتوں کا عام بجٹ میں اعلان کرے ۔ جب کہ حالیہ عالمی معیشت کی تبدیلیاں اس کا تقاضہ کرتی ہیں ۔ وہ بھارتیہ پرواسی دیوس کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب کئی دورس عالمگیر تبدیلیوں کے پس منظر میں منعقد کی جارہی ہے ۔ خاص طور پر امریکہ میں حالیہ تبدیلیاں امریکہ اور برطانیہ میں معاشی تبدیلیوں سے ماہر فن کارکنوں کی جو ہندوستان کی سرحدوں کے پار مقیم ہیں ‘ ایک تحریک کا تقاضہ کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ خیال بے محل نہ ہوگا کہ مرکزی حکومت اور وزارت فینانس پر خاص طور پر زور دیا جائے کہ وہ روشنی کے مینار کا کام انجام دیں ۔ ان تبدیلیوں کے پیش نظر این آر آئی اور پی آئی او برادری کیلئے آئندہ عام بجٹ میں جو جلد ہی پیش کیا جانے والا ہے رعایتوں کا اعلان کریں ۔ وہ پرواسی بھارتیہ دیوس کنونشن کا افتتاح کررہے تھے جس میں وزیراعظم نریندر مودی ‘ وزیراعظم پرتگال انٹونیو کوسٹا ‘ نائب صدر جمہوریہ پرتگال اشون ادھین اور دیگر اہم افراد شریک تھے ۔انہوں نے وزیراعظم کی توجہ ان قراردادوں کی جانب مبذول کی جو عالمی کنونشن برائے عالمی تنظیم ہندوستانی نژاد شہریوں نے اپنے عالمی کنونشن میں منظور کی تھی ۔ یہ کنونشن حال ہی میں بنگلورو میں منعقد کیا گیا تھا ۔ قراردادوں میں 30 جون 2017ء کی تاریخ این آر آئیز اور پی آئی او برادری کیلئے پرانی اعلیٰ مالیتی کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کیلئے مقرر کی گئی ہے ۔

اسے ختم ڈسمبر تک توسیع دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا اور ریزرو بینک آف انڈیا اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی شاخوں میں منسوخ شدہ نوٹس کے بدلے نئے نوٹ جاری کرنے کی خواہش کی گئی تھی ۔ کرناٹک کو سرمایہ کاری کا مرکز قرار دیتے ہوئے انہوں نے حکومت کی جانب سے کئے ہوئے کئی اقدامات کا تذکرہ کیا ۔ چیف منسٹر نے این آر آئی پالیسی کا بھی حوالہ دیا جو ریاست میں اختیار کررکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں این آر آئیز اور پی آئی او کے ساتھ اس اعلان میں شرکت کرتے ہوئے خوشی ہوتی ہے کہ ریاست کرناٹک اپنی این آر آئی پالیسی کا صرف دو دن قبل اعلان کرچکی ہے جس کا مقصد پائیدار روابط عالمی سطح پر قائم کرنا ہے ‘تاکہ ایک خوشحال ‘ مستحکم اور متحرک کرناٹک کی تعمیر کی جاسکے ۔ وہ بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں کی برادری سے ریاست کرناٹک میں سرمایہ کاری کی بالواسطہ اپیل کررہے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT