Wednesday , July 26 2017
Home / شہر کی خبریں / مرکزی حج کمیٹی کی آئی اے ایس کی فری کوچنگ

مرکزی حج کمیٹی کی آئی اے ایس کی فری کوچنگ

مسلم گریجویٹس استفادہ کریں ، پروفیسر ایس اے شکور کی اپیل
حیدرآباد ۔ 17 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے مسلم گریجویٹس کو آئی اے ایس اور دیگر متعلقہ سروسیس کے امتحانات کی مفت کوچنگ فراہم کی جاتی ہے ۔ یہ کوچنگ پروگرام ہر سال پابندی سے منعقد کیا جاتا ہے ۔ چنانچہ اس کوچنگ پروگرام کے نئے بیاچ کا 5 ستمبر 2017 سے حج ہاوز ، ممبئی میں آغاز ہوگا ۔ پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے کہا کہ اس کوچنگ پروگرام کے لیے ملک بھر سے جملہ 50 امیدواروں کا ایک تحریری امتحان اور زبانی انٹرویو کے ذریعہ انتخاب عمل میں آئے گا ۔ تحریری امتحان 6 اگست کو ملک کے چھ بڑے شہروں میں منعقد ہوتا ہے ۔ جن میں حیدرآباد بھی شامل ہے ۔ درخواستیں حج کمیٹی کی ویب سائٹ hajcommittee.com پر داخل کی جاسکتی ہیں اور اسی ویب سائیٹ سے معلومات و پراسپیکٹس حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔ آن لائن درخواستیں داخل کرنے آخری تاریخ 20 جولائی ہے ۔ پرسنالٹی ٹسٹ اور زبانی انٹرویو 28 اور 29 اگست کو حج کمیٹی ممبئی میں منعقد ہوگا ۔ منتخب امیدواروں کیلئے کوچنگ اور گائیڈنس ، لکچرز ، اسٹڈی میٹریل ، کمپیوٹر و انٹرنیٹ اور ہاسٹل کی سہولتیں مفت ہونگی ۔ تاہم طعام کیلئے اندازاً فی کس پانچ ہزار روپئے چارج کئے جائیں گے ۔ امیدواروں کو آئی اے ایس پری لم اور آئی اے ایس مین اگزام کے علاوہ پرسنالٹی ٹسٹ کی ٹریننگ دی جائیگی ۔ پروفیسر ایس اے شکور نے مسلم گریجویٹس سے اپیل کی کہ وہ اس موقعہ سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT