Friday , June 23 2017
Home / Top Stories / مرکزی حکومت احساس سے عاری عوام کو مودی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں :کجریوال

مرکزی حکومت احساس سے عاری عوام کو مودی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں :کجریوال

نئی دہلی 18 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر فینانس ارون جیٹلی کی جانب سے بڑے کرنسی نوٹوں کا چلن بند کرنے کا فیصلہ واپس لینے سے انکار کے ایک دن بعد چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج کہا کہ حکومت کا یہ فیصلہ عوام سے رابطہ منقطع ہونے اور احساس سے عاری ہونے کی دلیل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ وزیر فینانس نے کہہ دیا ہے کہ اس فیصلے پر نظر ثانی تک بھی نہیں کی جاسکتی ۔ مودی حکومت نے عوام سے رابطے کھوچکی ہے اور وہ احساس سے عاری ہوگئی ہے ۔ چیف منسٹر دہلی اور ان کی بنگال کی ہم منصب ممتابنرجی نے کل دہلی میں ایک ریلی منقعد کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ مرکزی حکومت اندرون تین دن بڑے کرنسی نوٹوں کا چلن بند کرنے کا فیصلہ واپس لے ۔ عام آدمی پارٹی سربراہ نے مودی کے حامیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اسکیم کی مخالفت کرنے والوں کو دھمکانے پر اتر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے بھکت کھلے عام لوگوں کو دھمکا رہے ہیں۔ وہ مودی کے نام کے نعرے لگا رہے ہیں اور ان سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہیں جواب دے کر خاموش کیا جانا چاہئے ۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کل ہی اعلان کردیا تھا کہ کچھ سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کہ کرنسی کا چلن بند کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے لیکن حکومت ایسا نہیںکریگی ۔ حکومت اس فیصلے پر نظرثانی کیلئے بھی تیار نہیں ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT