Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / مرکزی حکومت ‘ دہلی پولیس کو زعفرانی رنگ دے رہی ہے

مرکزی حکومت ‘ دہلی پولیس کو زعفرانی رنگ دے رہی ہے

کجریوال حکومت کو کام کرنے سے روکا جا رہا ہے ۔ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیہ کا الزام
نئی دہلی 12 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکز کی بی جے پی زیر قیادت حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دہلی کے ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیہ نے الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت ‘ دہلی پولیس کو زعفرانی رنگ دے رہی ہے ۔ دہلی پولیس اکثر و بیشتر عام آدمی پارٹی حکومت سے اختلافات کرتی نظر آتی ہے ۔ اروند کجریوال حکومت کے ایک سال کی تکمیل پر منیش سیسوڈیہ نے کہا کہ مرکزی حکومت اوچھی حرکتوں پر اتر آئی ہے اور کجریوال حکومت کو کام کرنے سے لیفٹننٹ گورنر ‘ پولیس اور اے سی بی کے ذریعہ روک رہی ہے اس کے علاوہ تبادلوں اور تقررات کے اختیارات بھی چھینے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک خانگی اسکول میں ایک چھ سالہ لڑکے کی موت ہوگئی تاہم ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔ ایک سرکاری اسکول کے ٹیچر کو بہیمانہ مار پیٹ کی گئی اس کے علاوہ کئی جرائم ‘ عصمت ریزیاں اور قتل ہوئے ہیں لیکن پولیس کسی کو بھیگ رفتار نہیں کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے برخلاف پولیس کی جانب سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی کو گرفتار کرتی ہے جن کا اپنی اہلیہ سے اختلاف ہوتا ہے ۔ ایک اور رکن اسمبلی کو گرفتار کرتی ہے جن کی عہدیداروں سے بحث ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں خاکی کو اس قدر زعفرانی رنگ دیا جا رہا ہے جس قدر کسی دوسری ریاست میں اب تک نہیں کیا گیا تھا ۔ دہلی پولیس کے عملہ کو اپنی زندگیاں قربان کرنے پر خاکی کی وجہ سے عزت و احترام ملا تھا لیکن مرکزی حکومت اب اسے زعفرانی رنگ دے رہی ہے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ دہلی حکومت کے سامنے اصل چیلنج بی جے پی زیر قیادت مرکزی حکومت کے رویہ سے نمٹنا ہے ۔ انہوںن ے الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت در اصل اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو ووٹ نہ دینے پر دہلی کے عوام سے انتقام لے رہی ہے جو انتہائی شرمناک ہے ۔

TOPPOPULARRECENT