Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / مرکزی حکومت سے آئندہ دو سال میں دو کروڑ ملازمتوں کی فراہمی

مرکزی حکومت سے آئندہ دو سال میں دو کروڑ ملازمتوں کی فراہمی

گھٹکیسر میں میگا جاب میلہ، مرکزی وزیربنڈارو دتاتریہ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 5 نومبر (سیاست نیوز) مرکزی حکومت آئندہ دو سال کے دوران دو کروڑ ملازمتیں فراہم کرنے کیلئے نہ صرف تیار ہے بلکہ مؤثر اقدامات کررہی ہے۔ آج یہاں ضلع میڑچل کے گھٹکیسر میں کے پی آر ٹی کالج میںمنظم کردہ ’’میگا جاب میلہ‘‘ کا افتتاح کرتے ہوئے مرکزی وزیرمحنت و روزگار مسٹر بنڈارو دتاتریہ نے مذکورہ بات کہی اور بتایا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ صلاحیت و قابلیت دینے پر تمام شعبوں میں نوجوان (یوتھس) اپنی ترقی کے ذریعہ آگے بڑھ سکیں گے۔ مرکزی وزیر محنت و روزگار نے کہا کہ ملک کی ترقی میں یوتھس (نوجوانوں) کا اہم رول ہوا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ملک بھر میں قائم ہونے والے صنعتی اداروں میں بالخصوص ریاست تلنگانہ اور آندھراپردیش میں قائم ہونے والے صنعتی اداروں میں مقامی یعنی ریاست تلنگانہ کے تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو ملازمتوں کا موقع فراہم کرنے کیلئے بھی مثبت اقدامات کئے جارہے ہیں۔ بنڈارو دتاتریہ نے مذکورہ کالج انتظامیہ کی جانب سے تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کیلئے میگا جاب میلہ منظم کرنے پر اپنی مسرت کا اظہار کیا اور زبردست ستائش کرتے ہوئے کہاکہ آج اس میگا جاب میلہ میں تلگو ریاستوں سے 10 ہزار بیروزگار امیدوار (لڑکیاں اور لڑکے) شریک ہوئے۔
جن کے منجملہ 31 مختلف کمپنیوں کے نمائندوں نے باصلاحیت و غیرمعمولی قابلیت کے حامل امیدواروں کو منتخب کرلئے اور اس بات کا یقین دلایا کہ مزید تعلیم یافتہ نوجوانوں کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT