Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / مرکزی حکومت سے اقلیتی طلبہ کو اسکالر شپس ادخال درخواست کی آخری تاریخ

مرکزی حکومت سے اقلیتی طلبہ کو اسکالر شپس ادخال درخواست کی آخری تاریخ

حیدرآباد۔25 نومبر (سیاست نیوز) اقلیتی طلباء کے لئے مرکزی حکومت کی پری میٹرک، پوسٹ میٹرک اور میٹرک کم مینس اسکالرشپ کے لئے درخواست کے ادخال کی آخری تاریخ 30 نومبر ہے۔ سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے اقلیتی طلباء سے اپیل کی کہ وہ تعلیمی سال 2016-17 کے لئے مرکزی حکومت کے اسکالرشپ کے لئے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور نیشنل اسکالرشپ پورٹل پر 30 نومبر سے قبل اپنی درخواست داخل کریں۔

TOPPOPULARRECENT