Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / مرکزی حکومت کی اقلیتوں کیلئے ’ سیکھو اور کماؤ ‘ اسکیم

مرکزی حکومت کی اقلیتوں کیلئے ’ سیکھو اور کماؤ ‘ اسکیم

تلنگانہ میں عمل آوری کے لیے چھ اداروں کا انتخاب ، سہ رکنی کمیٹی تشکیل
حیدرآباد ۔ /3 مئی (سیاست نیوز) اقلیتوں کیلئے مرکزی حکومت کی سیکھو اور کماؤ اسکیم پر عمل آوری کیلئے تلنگانہ حکومت نے 6 مختلف اداروں کا انتخاب کیا ہے ۔ اس کے علاوہ اس پروگرام کی نگرانی کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ سکریٹری اقلیتی بہبود سید محمد جلیل نے پروگرام پر عمل آوری سے متعلق ایجنسی کی تفصیلات جاری کی ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت ہند نے اس پراجکٹ کیلئے مذکورہ ایجنسیز کے انتخاب کے علاوہ ان کے لئے امیدواروں کا بھی کوٹہ الاٹ کیا ہے ۔ مہر سافٹ ویئر سلیوشن نلگنڈہ کو 810 امیدواروں کا کوٹہ الاٹ کیا گیا ۔ اس کے علاوہ سینکرو سرو گلوبل سلیوشن ہائی ٹیک سٹی (410) ، سوسائیٹی فار ٹریننگ اینڈ ایمپلائیمنٹ پروموشن ہنومان نگر ، چیتنیہ پوری (410) ، سم ڈرشٹی ایجوکیشن سوسائیٹی ، نئی دہلی (600) ، نائیس کمپیوٹر ایجوکیشن سوسائیٹی میدک (410) اور کیاپ فاؤنڈیشن کملاپوری کالونی کو 1500 امیدواروں کا کوٹہ الاٹ کیا گیا ۔ اس اسکیم پر موثر عمل آوری کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ناگراج سنگھ ڈپٹی ڈائرکٹر محکمہ اقلیتی بہبود ، باسط محی الدین اسسٹنٹ جنرل منیجر اقلیتی فینانس کارپوریشن اور متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ مائیناریٹی ویلفیر آفیسرس شامل ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT