Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / مرکزی حکومت کی اقلیتی طلباء کیلئے اسکالر شپ

مرکزی حکومت کی اقلیتی طلباء کیلئے اسکالر شپ

حیدرآباد۔/27جولائی، ( پریس نوٹ ) اقلیتی طلباء کیلئے تعلیمی سال برائے 2016-17 کے سلسلہ میں مرکزی حکومت نے اسکالر شپس درخواستیں طلب کی ہیں۔ پری میٹرک یعنی پہلی تا دسویں جماعت اور پوسٹ میٹرک اسکالر شپ 11ویں جماعت تا پی ایچ ڈی ( ایسے طلباء جو سرکاری؍ مسلمہ خانگی کالجس بشمول ٹیکنیکل کورسیس آئی ٹی آئی؍ آئی ٹی سی میں تعلیم حاصل کررہے ہوں ) میرٹ کم مینس کی بنیاد پر ( جی او آئی ) اسکالر شپ ( انڈر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، ٹیکنیکل اور پروفیشنل منظورہ کورسیس ) کیلئے آن لائن درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ تمام اہل طلباء کو اپنی درخواستیں نیشنل اسکالر شپ ویب سائیٹ scholarships.gov.in پر رجسٹرڈ کرانا ہوگا۔ درخواستوں کے آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ نئے طلباء اور تجدید دونوں کیلئے اس طرح رہے گی: پری میٹرک اسکالر شپ 31اگسٹ 2016 ، پوسٹ میٹرک اسکالر شپ 31 اگسٹ 2016 ، میرٹ کم مینس بیسڈ اسکالر شپ 31اکٹوبر 2016۔ طلباء کو مکمل پُر کی ہوئی درخواستیں اور متعلقہ ادارہ کے مطلوبہ دستاویزات وغیرہ داخل کرنا ہوگا۔ ڈسٹرکٹ ؍ اسٹیٹ دفاتر میں درخواستوں کی ہارڈ کاپی داخل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ طلباء تمام مطلوبہ دستاویزات اسکیان کے ذریعہ آن لائن اَپ لوڈ کرسکتے ہیں۔ آن لائن درخواستیں داخل کرنے کے بعد اس میں تبدیلی کی کوئی گنجائش نہیں رہے گی۔ چنانچہ طلباء کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ درخواست کی خانہ پُری سے قبل تمام ضروری ہدایات کا بغور مطالعہ کریں۔ حکومت ہند اسکالر شپ اسکیم کے تحت ریاست کو مختص کردہ نشانہ کے مطابق اسکالر شپ منظور کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT