Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مرکزی حکومت کی جانب سے فنڈز کی اجرائی

مرکزی حکومت کی جانب سے فنڈز کی اجرائی

نظام آباد میں مرکزی وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ کا بیان
نظام آباد:20؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مرکزی وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ نے آج ضلع کے دورہ کے موقع پر ضلع کلکٹرڈاکٹر یوگیتا رانا، جوائنٹ کلکٹر رویندرریڈی و دیگر عہدیداروں سے آراینڈ بی گیسٹ ہائوز میں ضلع کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا نے مرکزی مملکت وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ کو واقف کراتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں 48 فیصد کم بارش ہوئی ہے اور 33 منڈلوں میں انتہائی کم بارش ہوئی ہے۔ ناکافی بارش کی وجہ سے زرعی کاشت میں کمی ہوئی ہے جس پر کسانوں نے دھان کی فصل کے بجائے متبادل فصل کی کاشت کی تھی ناکافی بارش کی وجہ سے فصلوں کو نقصان ہوا ہے ۔ضلع میں کاشت کے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے ریونیو عہدیداروں ایک ٹیم تشکیل دی گئی اور انہیں تربیت بھی دی جارہی ہے۔مرکزی آفات سماوات اسکیم کے تحت معاشی طورپر امداد کے جون کے ماہ میں ہوئی بارش کے اعداد و شمار اور کم کاشت سے خشک سالی سے متاثرہ منڈل قرار دیا جاسکتا ہے۔ مرکزی وزیرمسٹر بنڈارو دتاتریہ نے نظام آبادضلع میں موجودہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے مرکزی حکومت ضروری اقدامات کرے گی ۔ کاموں کی انجام دہی کیلئے مرکزی حکومت کے ذریعہ فنڈس کی اجرائی عمل میں لائی جائے گی ۔ طمانیت روزگار کے کاموں کی انجام دہی کے علاوہ مرکزی حکومت کی اسکیمات کو انجام دینے کا ارادہ ظاہر کیا۔ ضلع کلکٹر نے طمانیت روزگار اسکیم کے تحت ہر دیہات میں کاموں کی انجام دہی کی جارہی ہے۔اس موقع پر مختلف محکمہ کے عہدیدار بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT