Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / مرکزی حکومت کی نئی پنشن اسکیم ملازمین کیلئے نقصاندہ،2 ستمبر سے ہڑتال ، کامریڈ متوسندرم کا خطاب

مرکزی حکومت کی نئی پنشن اسکیم ملازمین کیلئے نقصاندہ،2 ستمبر سے ہڑتال ، کامریڈ متوسندرم کا خطاب

حیدرآباد۔17اگست(سیاست نیوز) صدرنیشنل ایمپلائز یونین کامریڈ متو سندرم نے مرکزی حکومت کو نئی پنشن اسکیم کے نام پر سرکاری ملازمین کے حقوق سے کھلواڑ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ پنشن ملازمین کی تنخواہوں سے کاٹ کا جمع کیاجاتا ہے جبکہ نئی پنشن اسکیم سی پی ایس کے نام پر مرکزی حکومت سرکاری ملازمین کو ان کے حق سے محروم کررہی ہے ۔ آج یہاں تلنگانہ گزیٹیڈ آفیسرس اسوسیشن دفتر میں 2ستمبر کی مجوزہ سرکاری ملازمین کی ہڑتال اور پی سی ایس کے متعلق منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کامریڈمتو سندرم نے کہاکہ پچھلے ڈھائی سال میں مرکزی حکومت نے سرمائے داروں کو فائدہ پہنچانے کے علاوہ کوئی کارنامہ انجام نہیںدیا۔ انہوں نے قومی سطح پر تیزی کے ساتھ بڑھتی سامراجیت کو ورکنگ کلاس طبقے کے لئے نقصاندہ قراردیتے ہوئے کہاکہ سرکاری ملازمین کے ساتھ انصاف کے لئے 1991سے نیشنل ایمپلائز یونین جدوجہد کررہی ہے اور انصاف کے حصول تک ہم اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے ۔کامریڈ متو سندرم نے نریندر مودی حکومت کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سب کا ساتھ سب کا وکاس کے عنوان پر اقتدار حاصل کرنے والی مودی حکومت صرف سرمایہ داروں کا ساتھ دے رہی ہے اور ورکنگ کلاس طبقے کے ساتھ انصاف کی کوئی امید اس حکومت میںنظر نہیں آرہی ہے ۔ انہوں نے ورکنگ کلاس طبقے کا عرصہ حیات تنگ کرنے کے لئے بیرونی سرمایہ کاری کی راہیںہموار کرنے کا بھی مرکز پر الزام عائد کیا اور کہا کہ سی پی ایس ہندوستان میںمعاشی بحران کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔دیوی پرساد اعزازی صدر ٹی این جی اوز نے نیشنل ایمپلائز یونین کی معلنہ ہڑتال کی مکمل تائید وحمایت کا اعلان کیا ا ور کہاکہ مرکزی اداروں میںکام کرنے والے سرکاری ملازمین کے ساتھ انصاف کی اس جدوجہد میں ٹی این جی اوز برابر کی حصہ دار ہے۔ صدر ٹی این جی اوز کارم رویندر ریڈی کے علاوہ جنرل سکریٹری عبدالحمید اور گریٹر حیدرآباد ایس ایم حسینی مجیب ‘ ویمن پریسڈنٹ راچیل نے بھی اس سمینا رسے خطاب کیا۔

TOPPOPULARRECENT