مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا آج اجلاس

   

حیدرآباد ۔28 اکٹوبر ( پریس نوٹ ) مرکزی رویت ہال کمیٹی صدر مجلس علمائے دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ ربیع المنور 29صفر 5بجے شام بمقام حسینی بلڈنگ معظم جارہی مارکٹ زیرنگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری ، معتمد صدر مجلس علمائے دکن منعقد ہوگا ۔ معزز اراکین رویت ہلال کمیٹی سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے اور عامتہ المسلمین سے خواہش کی جاتی ہے کہ جس کسی کو چاند نظر آئے وہ فون نمبر 24603597 پر 8بجے تک اور 8بجے کے بعد فون نمبرات 24521088 ، 24513246 ، 24576832 اور موبائیل نمبرات 9885074220 ، 9000008138 ، 9866112393 ، 9391964951 ، 9885151354 ، 9949656226 پر رویت کی صورت میں اطلاع دیں تاکہ شرعی شہادت کی تکمیل کے بعد اعلان کیا جاسکے ۔ رویت ہلال کمیٹی نے رویت کے سلسلہ میں معقول انتظامات کئے ہیں تاکہ حصول اطلاعات میں سہولت ہو ۔