Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس

حیدرآباد /13 ستمبر (پریس نوٹ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علمائے دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ ذی الحجۃ الحرام ۱۴۳۶ھ 14 ستمبر 6 بجے شام بمقام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ زیر نگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری شطاری معتمد صدر مجلس علمائے دکن منعقد ہوگا۔ معزز اراکین رویت ہلال کمیٹی سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے اور عامۃ المسلمین سے خواہش کی جاتی ہے کہ جس کسی کو چاند نظر آئے وہ فون نمبر 24603597 پر آٹھ بجے تک اور آٹھ بجے کے بعد 24521088 ، 24513246 ، 24576832 پر اور موبائل نمبرات 9885074220 ، 9866112393 ، 9391964951 اور 9000008138 پر رویت کی صورت میں اطلاع دیں، تاکہ شرعی شہادت کی تکمیل کے بعد اعلان کیا جاسکے۔ رویت ہلال کمیٹی نے رویت کے سلسلے میں معقول انتظامات کئے ہیں، تاکہ حصول اطلاعات میں سہولت ہو۔

TOPPOPULARRECENT