Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / مرکزی سیرت کمیٹی کا کل عظیم الشان جلسہ جشن رحمتہ اللعلمین

مرکزی سیرت کمیٹی کا کل عظیم الشان جلسہ جشن رحمتہ اللعلمین

حیدرآباد ۔ 19 ڈسمبر (پریس نوٹ) مرکزی سیرت کمیٹی محمدی لائن سکنڈ لانسر قلعہ گولکنڈہ کے زیراہتمام 9 ربیع الاول مطابق 21 ڈسمبر پیر کو بعد نماز عشاء محمدی لائن سکنڈ لانسر قلعہ گولکنڈہ میں 45 واں عظیم الشان جلسہ رحمتہ اللعلمین ؐ منعقد ہوگا۔ یہ بات الحاج محمد غوث قادری (ایم جے پی) صدر مرکزی سیرت کمیٹی محمدی لائن نے بتائی۔ وہ آج یہاں کمیٹی کے زیراہتمام منعقد شدنی جلسہ رحمتہ اللعلمین ؐ کے ضمن میں منعقدہ مشاورتی اجلاس سے مخاطب تھے۔ صدر مرکزی کمیٹی نے کہا کہ جلسہ جشن رحمتہ اللعلمین ؐ کی سرپرستی حضرت مولانا ڈاکٹر سید محمد حمیدالدین حسینی قادری شرفی سجادہ نشین حضرت تاج العرفاء ؒ و ڈاکٹر آئی ہرک، پیر طریقت حضرت مولانا سید درویش محی الدین قادری صاحب المعروف مرتضیٰ پاشاہ جانشین حضرت مرشد پاشاہ ؒ اور مجاہد اہلسنت حضرت مولانا سید اولیاء حسینی المعروف مرتضیٰ پاشاہ قادری (قادری چمن) کریں گے جبکہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے پیر طریقت تاج المشائخ صوفی باصفاء الحاج حضرت شیخ شاہ محمد تاج الدین جنیدی (سجادہ نشین بارگاہ شیخ دکن، گلبرگہ شریف) اور مولانا سید رضوان پاشاہ قادری (صدر دی قرآن اکیڈیمی و فرزند سجادہ نشین بارگاہ سرکار لاؤبالیؒ کرنول) اور بیرونی مایہ ناز شعلہ بیان مقرر شہنشاہ خطابت علامہ مولانا عبیداللہ خاں اعظمی (اترپردیش) شرکت اور مخاطب کریں گے۔ مقامی علمائے کرام میں مولانا قاری سید متین علی شاہ قادری (ناظم اعلیٰ مدرسہ رحمت العلوم)، حضرت مولانا ڈاکٹر سید عبدالمعز شرفی قادری (شرفی چمن)، حضرت مفتی ذاکر حسن نوری (شیخ الحدیث)، حضرت علامہ محمد حامد حسین حسان فاروقی (نگران سنی دعوت اسلامی، تلنگانہ و اے پی)، حضرت مولانا حافظ محمد عرفان قادری، حضرت مولانا مفتی ڈاکٹر محمد مستان علی (ناظم اعلیٰ جامعتہ المؤمنات)، جناب سید عزت علی شاہ (بدر بھائی)، سجادہ نشین درگاہ حضرت مراد شاہ دھوتی ؒ شرکت اور مخاطب کریں گے۔ مرکزی سیرت کمیٹی کے عہدیداران نے عامتہ المسلمین سے خواہش کی ہیکہ وہ اپنے سینے کو عشق رسول ؐ کا مدینہ بنانے معہ دوست احباب کثیر تعداد میں شرکت کریں۔

TOPPOPULARRECENT